راولپنڈی،کنٹونمنٹ بورڈ کی عیدی مہم، بھتہ نہ دینے پر محنت کش پر بدترین تشدد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، منظور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی
کراچی، منظور کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی

راولپنڈی:کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے نے عیدی مہم شروع کردی، بھتہ مہم کے تحت صدر کے علاقے میں مختلف اقسام کے اسٹالز سے بالترتیب 300/500/100 سو روپے کیٹگری کے حساب سے بھتہ وصول کیا جانے لگا۔

محنت کش مرید حسین کو بھتہ نہ دینے پر کنٹونمنٹ بورڈ انفورسمنٹ کے عملے نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا،مرید حسین نے بتایا کہ میں صدر بازار میں غبارے فروخت کرتا ہوں،میرے پاس انفورسمنٹ ٹیم کا سربراہ راجہ ندیم آیا اور مجھ سے تین سو روپے بھتہ طلب کیا۔

میں نے انکار کیا اور کہا کہ میں مزدور آدمی ہوں،بڑی مشکل سے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہوں،اگر میں نے تین سو روپے تمہیں دے دیئے تو بچے گھر میں بھوکے رہیں گے،بس میرا اتنا ہی کہنا تھا کہ مجھے اٹھا کر دفتر لے گئے۔جہاں مجھے پر بدترین تشدد کیا گیا۔

میرے چہرے پر ضربیں لگائی گئیں،میری کمر پر ڈنڈوں سوٹوں سے مارا گیا،پھر مجھے دفتر سے اٹھا کر اسلام آباد کی حدود گولڑہ موڑ پھنک دیا گیا،میں بیہوش تھا،جب مجھے ہوش آیا تو میں گولڑہ موڑ پرموجود تھا۔

محنت کش کا کہنا تھا کہ جب میں دوبارہ رات کے اوقات میں غبارے بیچنے کے لیے صدر گیا تو مجھے کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے نے دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا، غریبوں کو پاکستان میں جینے کا حق نہیں میں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کے لئے رزق حلال کماتا ہوں۔

محنت کش کا کہنا تھا کہ یہ لوگ روز بھتہ مانگتے ہیں جو کہ سراسر ظلم ہے،میں سی ای او کینٹ بورڈ اعجاز کیانی سے اپیل کرتا ہوں کہ واقعہ کی انکوائری کرائی جائے اور مجھ پر تشدد کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے علاوہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔

Related Posts