اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قومی ضرورت محسوس کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے حوالے سے اقدامات کیے گئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ پاکستان میں نمائندہ یا فوکل پرسن نہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا کمپنیز قومی سلامتی سے جڑے چیلنجز سے کھیلتی تھیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے حکومت کو کسی مواد کو ہٹانے کے لیےسوشل میڈیا کمپنیز کی منتیں کرنا پڑتی تھیں اب وہ 24 گھنٹے میں مواد ہٹانے کی پابند ہوں گی، تمام مہذب معاشروں میں نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قوانین بنائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی میں آٹے کی قیمت پر وزیراعظم نے تحفظات کا اظہار کیاجبکہبلوچستان میں فوڈٹیسٹنگ لیبارٹری کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، وزیراعظم