کینٹ بورڈ انتخابات،پی ڈی ایم، ن لیگ اور جے یو آئی (ف) کا مشاورتی کنونشن کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینٹ بورڈ انتخابات،پی ڈی ایم، ن لیگ اور جے یو آئی (ف) کا مشاورتی کنونشن کا انعقاد
کینٹ بورڈ انتخابات،پی ڈی ایم، ن لیگ اور جے یو آئی (ف) کا مشاورتی کنونشن کا انعقاد

راولپنڈی:کینٹ بورڈ انتخابات سے متعلق پی ڈی ایم کے زیراہتمام پاکستان مسلم لیگ نون اور جمعیت علماء اسلام ف نے مشاورتی کنونشن منعقد کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے میئر راولپنڈی سردار نسیم اور جے یو آئی ف کے مفتی عمر علی حقانی نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کا راولپنڈی کینٹ بورڈ میں کوئی امیدوار میدان میں نہیں،ہم پاکستان مسلم لیگ ن کو کینٹ بورڈ الیکشن میں مکمل سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گھر گھر جا کر ان کے لیے ووٹ مانگیں گے، مسلم لیگ ن نے راولپنڈی میں ہر وارڈ میں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں ہم جمعیت کے پرچم کے ساتھ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلائیں گے 12ستمبر کو جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

جے یو آئی اور مسلم لیگ نون مل کر عمران خان سے نجات حاصل کریں گے جبکہ راولپنڈی سردار نسیم کا کہنا تھا کہ 12 ستمبر کو مہنگائی سے تنگ آئی ہوئی عوام شیر پر مہر لگائے گی،کینٹ کے علاقے سمیت راولپنڈی کے دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔

سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں کوئی بھی نیا پراجیکٹ نہیں لگایا گیا،لوگ پی ٹی آئی سے تنگ آ چکے ہیں، مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں راولپنڈی شہر میں تعمیرو ترقیاتی کے کام کیے شاہد خاقان عباسی نے 60کروڑ روپے گرانٹ دے کر کینٹ بورڈ کو اپ گریڈ کیا۔

موجودہ حکمرانوں کے سامنے کھڑا ہونا بہت بڑا جہاد ہے بلدیاتی الیکشن میں راولپنڈی کینٹ ہویا چکلالا جہلم ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے عوام کو اب روح اور جسم کا رشتہ بحال رکھنا مشکل ہو چکا ہے مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔

12 ستمبر کو مائیں بہنیں نوجوان ووٹ کی طاقت سے اس حکومت سے انتقام لیں گے آج لوگوں کو مسلم لیگ نون کا دور دورہ یاد آ رہا ہے جب ہر طرف تعمیر و ترقی ہو رہی تھی خوشحالی کا دور تھاتین سال سے ہم پر عمران خان کی صورت میں عذاب نازل ہے۔

12 ستمبر کو پورے پنجاب اور راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ نون بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی، راولپنڈی کے تمام علاقوں میں میں کوڑے گندگی غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

انشاء اللہ جب ہمارے نمائندے منتخب ہو کر آئیں گے تو پورے شہر کو صاف ستھرا کریں گے اور یہ گندگی کے ڈھیروں کو بھی صاف کریں گے جو مشن ہم نے چھوڑا تھا جو کام ادھورے رہ گئے تھے ہمارے نمائندے منتخب ہو کر آئیں گے تو ہم ان کو مکمل کریں گے۔

تین سال سے نیازی کی حکومت نے غریب کا جینا دوبھر کردیا ہے،ہم ووٹ کی طاقت سے نظام بدلے گے گئے اور 12 ستمبر کو یوم نجات کی پہلی سیڑھی ہوگی۔

Related Posts