ہارون کادوانی پر ایک بار پھر فیروز خان کی نقل کرنیکا الزام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار ہارون کادوانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اداکار فیروز خان سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین انھیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔

گزشتہ سال جیو پر ہارون کادوانی کی کنزہ ہاشمی کے ساتھ ایک ٹیلی فلم روپوش نشر ہوئی تھی، ٹیلی فلم بہت زیادہ مقبول ہوئی تھی جس کے بعد صارفین کی اکثریت نے اداکار پر الزام لگایاتھا کہ وہ فیروز خان کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اداکار ہارون کادوانی کا اس تنقید پر ردعمل بھی آیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ فیروز خان ایک شاندار اداکار ہیں اور اگر لوگ میرا موازنہ فیروز خان سے کرتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تاہم حال ہی میں ہارون کادوانی کے نئے ڈرامے جھوم کا پوسٹر ریلیز ہوا ہے جس میں اُن کے ہمراہ زارا نورعباس ہیں، اس ڈرامے میں زارا نور اُن کی محبوبہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

ڈرامے کے ٹیزر پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیروز خان نے جو کردار خدا اور محبت میں ادا کیا تھا اسی سے ملتا جلتا کردار ہارون کادوانی کا بھی اس ڈرامے میں لگ رہا ہے۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ہارون کادوانی فیروز خان کی جگہ نہیں لے سکتے لیکن وہ اس انڈسٹری میں اپنی ایک الگ جگہ بناسکتے ہیں۔

اسی پوسٹ پر فیروز خان کے مداح نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فیروز خان کی نقل نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ ایک صارف نے کہا کہ وہ ہارون کادوانی کو پسند کرتی ہیں اور انھیں امید ہے کہ وہ بہت جلد انڈسٹری میں اپنا ایک مضبوط مقام بنالیں گے۔

Related Posts