شہرِ قائد میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے کیلئے مختلف علاقوں میں چہرے شناخت کرنے والے کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ چہرہ شناخت کرنے والے کیمروں سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ جرائم پیشہ افراد رش والی جگہ پرپولیس کو چکما دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
بلوچستان میں بارش، 330 سے زائد مکانات مسمار، 14افراد جاں بحق
چہرے شناخت کرنے والے کیمروں کے باعث پولیس کے پاس موجود کریمنل ریکارڈ سے تمام جرائم پیشہ افراد کے چہرے میچ کر جائیں گے جس کے بعد سندھ پولیس ایک الرٹ جاری کرے گی جس سے ملزمان کو پکڑنے میں مدد ملے گی۔
کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ بھر کے ٹول پلازوں پر فیشل ریکگنیشن کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔ پولیس ہیڈ آفس میں واقع کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی چہرہ شناخت کرنے والے کیمروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
فیس ریکگنیشن کیمروں کے علاوہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پڑھنے والے کیمرے بھی لگا دئیے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیمروں کی تنصیب کا مقصد جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی شناخت کرنا ہے۔
ایسے کیمروں کی مدد سے اگر کوئی جرائم پیشہ شخص شہر میں آئے یا شہر سے باہر جانے لگے تو پولیس الرٹ میسیج وصول کرکے فوری حرکت میں آسکے گی۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو پکڑ لیا جائے گا۔