اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کی جانب سے مارچ کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر پی ڈی ایم کا مارچ کی کال دینا ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی اقدام ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 23 مارچ کو افواج پاکستان قومی دن پر روائتی پریڈ کرتی ہیں، جس میں پاکستانی عوام سمیت غیر ملکی سفیر اور مندوب بھی شرکت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پریڈ کی تیاری کے حوالے سے دارالحکومت اسلام آباد کو سکیورٹی الرٹ پر رکھا جاتا ہے۔ تیاری کے لئے بعض راستے دو تین روز قبل بند بھی کردئیے جاتے ہیں۔
شیخ رشید احمدنے کہا کہ ایسے وقت پر مارچ کی کال ملک دوستی نہیں، ملک دشمنی کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ مناسب ہوگا کہ اگر پی ڈی ایم مارچ کی کال اپریل میں لے جائے۔
مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا23 مارچ کواسلام آبادکی طرف مہنگائی مارچ کا فیصلہ