قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے عالمی فادرز ڈے کے موقعے پر عوام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ اپنے والدین کے ساتھ نہیں رہتے تو کم از کم انہیں ایک فون کال ضرور کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشہور کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ کی رہائش اپنے والدین کے ساتھ نہیں اور آپ ان سے دور یا الگ رہتے ہیں تو ان کے ساتھ اپنے رشتے کو خطرے میں مت ڈالیں۔
پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں اپنے والد کے ساتھ نہیں رہتا، انہیں فون کال نہیں کرسکتا ، کیونکہ اِس دنیا میں نہیں رہے۔انہوں نے والد کی وفات کے بعد ان کے نام تحریر کیا گیا ایک پیغام بھی شیئرکیا۔
والد کو لکھے گئے پیغام میں سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کو یادکرتا ہوں جبکہ آپ کی وفات کو 5 سال گزر چکے ہیں۔ آپ کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد کوئی ایک دن بھی ایسانہیں گزرا جب میں نے آپ کو یاد نہ کیا ہو۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے والدکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے بعد آنے والی نسل بھی جوان ہو گئی ہے ،میری زندگی خوشگوارگزررہی ہے، لیکن آج دنیا ویسی نہیں رہی، جیسا کہ آپ اسے چھوڑ کر گئے تھے۔
If you don’t live with your parents, dont put them at risk. Make the phone call I cant! #fathersday2020 #StayHome #SaveLives pic.twitter.com/9lVr3yRO84
— Wasim Akram (@wasimakramlive) June 21, 2020
یاد رہے کہ مملکتِ خداداد پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں بچے اور بڑے اپنے اپنے والد سے آج محبت کا اظہار کرتے ہوئے عالمی فادرز ڈے منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیامیں آنکھ کھولتے ہی سب سے پہلے ایک بچہ جس شخصیت کو دیکھتا ہے وہ اُس کی ماں یا باپ ہوتا ہے جبکہ عالمی فادرز ڈے یا والد سے محبت و احترام کا عالمی دن بے حد اہمیت کا حامل ہے۔
مزیدپڑھیں: والد سے محبت کا اظہارجاری، عالمی فادرز ڈے آج منایا جارہا ہے