کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد :کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کی منظوری دیتے ہوئے 17 اداروں کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی درخواست رد کر دی۔

جمعہ کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کرنے کی منظوری دے دی ۔

جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ کمیٹی نے 17 اداروں کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کی درخواست رد کر دی ،نجکاری کمیشن کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے پی آئی اے کے نیویارک اور پیرس میں ہوٹلوں کی فروخت پر ٹاسک فورس قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ میں کہاگیا کہ پی آئی اے کے ہوٹلوں کی فروخت کیلئے ٹاسک فورس کے سربراہ وزیر نجکاری محمد میاں سومرو مقرر کر دیئے گئے ،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کمیٹی میں ممبر مقرر کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں : نجکاری عمل تیز کرنے کا حکومتی فیصلہ، رواں سال 500 ارب کی نان ٹیکس آمدنی متوقع

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ سے روزویلٹ ہوٹل سے بہترین منافع لینے کیلئے کی گئی سٹڈی رپورٹ پر بریفنگ کی ہدایت کر دی۔

مشیر خزانہ نے ٹوئٹ کیاکہ حکومت نے 310 میگا واٹ ونڈ پاور بجلی کی خریداری کیلئے چھ کمپنیوں سے معاہدے کر لیے،عالمی بینک اور آئی ایف سی ان پاور پلانٹس کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

Related Posts