وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد اضافے کی منظوری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد اضافے کی منظوری
وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی تاہم ایف بی آر، نیب اورایف آئی اے سمیت جن ملازمین کو پہلے اضافی تنخواہ مل رہی وہ شامل نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ کابینہ نے صوبوں کوملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق خود فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کوملک بھرمیں کوویڈ ویکسینیشن سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ترجیحات طے ہیں ہیلتھ ورکرز کے بعد بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کورونا ویکسین بلا تفریق لگائی جائے گی اورصوبے ویکسینیشن کے عمل میں میرٹ اورشفافیت کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے 2018 کے سینیٹ انتخابات کے دوران ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو کا معاملہ کابینہ میں اٹھایا۔

کابینہ ارکان نے اتفاق کیا کہ ارکان کی خرید و فروخت کا معاملہ بند ہونا چاہیے، اور اوپن بیلٹ ہی مسئلے کا حل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اوپن بیلٹ الیکشن چاہتا ہوں تاکہ ووٹ کی خریدو فروخت نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات پر اختلافات کا شکار ہے۔شاہ محمود قریشی

Related Posts