10، 50، 100اور 1000روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹ 31دسمبر سے منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cabinet extends old-design banknotes exchange date

کراچی:بینک دولت پاکستان کی سفارش پر وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کی خاطر 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ ایک سال بڑھا دی ہے۔

اس سے قبل پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی ۔ وفاقی حکومت کے 23 دسمبر 2021کے گزٹ اعلامیے کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ تصور ہوں گے اور انہیں تبدیل کرایا نہیں جا سکے گا۔

اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اِن نوٹوں کو تبدیل کرنے کی تاریخ میں وفاقی حکومت کی طرف سے یہ توسیع آخری بار کی گئی ہے اور عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر 31 دسمبر 2022 تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر سے اپنے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کی اشاعت کے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں:بائنانس ایکس چینج، کرپٹو کرنسی میں اربوں روپے کا فراڈ، ہزاروں پاکستانی لٹ گئے

ترجمان اسٹیٹ بینک نے اپنے ایک بیان میں جعلی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی اشاعت کے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا کہ مرکزی بینک نے نئے نوٹ چھاپنے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ عوام کو سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

پیغام میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہم واضح طور پر ان خبروں کی تردید کرتے ہیں اور وضاحت کرتے ہیں کہ ایسی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں۔

Related Posts