گدھا گاڑی میں آنا چاہتا ہوں، مہنگائی سے تنگ ایئرپورٹ ملازم کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گدھا گاڑی میں آنا چاہتا ہوں، مہنگائی سے تنگ ایئرپورٹ ملازم کی درخواست
گدھا گاڑی میں آنا چاہتا ہوں، مہنگائی سے تنگ ایئرپورٹ ملازم کی درخواست

بڑھتی ہوئی شدید مہنگائی سے تنگ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ملازم نے ادارے کے سربراہ کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے انہیں کام پر آنے کے لیے گدھا گاڑی لانے کی اجازت دی جائے۔

ملازم نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وہ اپنی ذاتی گاڑی استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔ ڈی جی سی اے اے کو لکھے گئے خط میں راجا آصف اقبال نامی ملازم نے لکھا ہے کہ وہ 25 برسوں سے ادارے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اس وقت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے نہ صرف غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے بلکہ اب متوسط طبقہ بھی متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے سی اے اے کی پارکنگ میں گدھا گاڑی لانے کی اجازت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘اس مہنگائی میں ادارے نے ٹرانسپورٹ سروس کی سہولیات ختم کردی ہیں، اس لیے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ذاتی ٹرانسورٹ استعمال کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ مہربانی کرکے مجھے ایئرپورٹ پر گدھا گاڑی لانے کی اجازت دی جائے۔

سی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان نے بتایا کہ عملے کے ہر ملازم کو فیول الاؤنس دیا جاتا ہے، انہوں نے پِک اینڈ ڈراپ سروس کے ختم ہونے پر بھی ملازم سے اختلاف کیا۔ترجمان نے کہا کہ ملازمین کے لیے میٹرو بس سروس بھی ایئر پورٹ پر موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازم کی درخواست کا مقصد میڈیا کہ توجہ حاصل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

Related Posts