اسلام آباد: کراچی، ملتان اور پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 7 حلقوں میں امیدوار ہیں جبکہ دیگر حلقوں میں بھی اہم سیاسی شخصیات مدِ مقابل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے حلقہ این اے 157 میں سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی مدِ مقابل ہیں۔ عمران خان پشاور، کراچی اور فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔
امریکا اپنی بے لگام جنگی نفسیات پر قابو پائے۔امیر جماعتِ اسلامی
پشاور کی نشست پر عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور، چارسدہ کی نشست پر اے این پی کے ایمل ولی خان اور مردان کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا محمد قاسم عمران خان کے سامنے امیدوار بن کر میدان میں اترے ہیں۔
روشنیوں کے شہر کراچی میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر عمران خان امیدوار ہیں۔ فیصل آباد میں عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی سے ہے۔ شیخوپورہ، خانیوال اور بہاول نگر میں پنجاب اسمبلی کی 3نشستوں پر الیکشن ہورہا ہے۔
قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے پولنگ کا آغاز آج صبح 8 بجے سے ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام کو حقیقی آزادی کیلئے گھروں سے نکلنے کی اپیل کی ہے۔