این اے 249 کا ضمنی انتخاب، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے فوج سے مدد مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 249 کا ضمنی انتخاب، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے فوج سے مدد مانگ لی
این اے 249 کا ضمنی انتخاب، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے فوج سے مدد مانگ لی

کراچی: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پاک فوج اور رینجرز سے مدد مانگ لی۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ این اے 249 کا حلقہ بہت زیادہ حساس ہے اس لیے ضمنی انتخاب کے دوران فوج کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ این اے 249 کا حلقہ حساس علاقوں پر مشتمل ہے اس لئے ضمنی الیکشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 55 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جن کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے اور 25 مارچ تک اس کی جانچ پڑتال جاری رہے گی۔

جن امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگایا جائے وہ امیدوار ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف 29 مارچ تک اپیل کرسکیں گے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹریبونل میں اپیل کے فیصلوں کی آخری تاریخ 5 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں حلقہ این اے 249 کاضمنی انتخاب،10امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

کاغذات نامزدگی 7 اپریل تک واپس لیے جا سکتے ہیں، امیدواروں کو انتخابی نشان 8 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے، جب کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 29 اپریل کو ہوگی۔

Related Posts