پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Buzdar terms law and order situation in Punjab satisfactory

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے، عوام غیر مصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس ، رینجرز اور دیگر تمام ادارے اپنے فرائض کو موثر انداز میں اداکررہے ہیں،سوائے لاہور کی ایک جگہ جہاں کچھ عناصر نے سڑک بند کردی ہے پنجاب میں امن وامان کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ ذمہ دار سرکاری ذرائع عوام کو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کرتے رہتے ہیں اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر غیر تصدیق شدہ ذرائع کی اطلاعات پر دھیان نہ دیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پہیہ جام ہڑتال، کاروبار، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند، سیکورٹی ہائی الرٹ

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں پنجاب کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی حکمرانی حکومت کیلئے اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے نواں کوٹ تھانے پر اورپولیس کی جوابی کارروائی کے بعد لاہور کے یتیم خانہ چوک پر کشیدگی جاری ہے اور مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے بڑی تعداد میں جمع ہوکر احتجاج کیا جارہا ہے۔

Related Posts