لاہور: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں دو نہیں ایک پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر مل رہی ہے۔
حسان خاور کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار نے پنجاب کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔امیر اور غریب کے درمیان فرق کو ختم کررہے ہیں۔بزدار حکومت پہلی مرتبہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کا بیڑہ اٹھا رہی ہے۔
پورا پنجاب یکساں طور پر ترقی کی دوڑ میں شامل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ساری ترقی صرف فوٹو شوٹ تک محدود تھی۔تیس سالوں میں ن لیگ کے پاس دکھانے کیلئے صرف میٹرو اور اورنج ٹرین ہیں۔
ن لیگ کے یہ دونوں منصوبے قوم کیلئے سفید ہاتھی ثابت ہوئے ہیں۔حسان خاور نے کہا کہ آج بھی قوم ان منصوبوں پر اربوں روپے جھونک رہی ہے۔سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ساڑھے تین سال میں تیز ترین ترقیاتی کام کروائے۔
بزدار حکومت نے انڈر گرانڈ واٹر ٹینکس سے لاہور کو بارش کے پانی سے محفوظ بنا دیا ہے۔سگیاں پل اور شرقپور روڈ برسوں سے تباہ حالی کا منظر ہیش کررہا تھا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ فوٹو شوٹ سرکار کو برسوں تک زحمت نہ ہوئی کہ لاکھوں گاڑیاں گزرنے والے اس منصوبے شروع کروا دیتی۔
عوامی مفاد کے اس بڑے منصوبے منصوبے کا سہرا بھی عثمان بزدار کے سر جاتا ہے۔فردوس مارکیٹ انڈر پاس,فیروز پور انڈر پاس سمیت سڑکوں کی تعمیرومت کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئے۔
پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے تین سال میں وہ کام کیے جو ن لیگ تیس سال میں نہ کرسکی۔بزدار حکومت کے پاس مختصر عرصہ میں دکھانے کیلئے بہت کچھ ہے۔سڑکیں، صحت سہولت کارڈ، ہسپتالوں اور یونیورسٹیوں کا جال بزدار حکومت کے کارنامے ہیں۔
عوامی مفاد سے جڑی ریکارڈ قانون سازی بزدار حکومت کا کارنامہ ہے۔سردار عثمان بزدار کی قیادت میں تمام ادارے ڈیجیٹائزیشن کی راہ پر گامزن ہوچکے ہیں۔پنجاب میں سروس ڈلیوری تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔
مہنگائی عالمی مسئلہ جو تھم جائے گا,پی ٹی آئی حکومت کے کارنامے پائیدار اور سر چڑھ کر بولیں گے۔اپوزیشن صرف رولا رپا ڈال سکتی عملی طور پر یہ نااہل اور نکمے ہیں۔یہ اتنے ہی افلاطون تھے تو تیس برسوں میں ملک کا بیڑہ کیوں غرق کردیا۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا قوم سے خطاب، عوام کو پیٹرول اور ڈیزل پر 10روپے کم کرنے کی خوشخبری سنادی