بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں۔
آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے سستا ہوا ہے۔
آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز سرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 9 ہزار 756 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 69 روپے بڑھ کر 3,856 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہو کر 3,398 ڈالر ہوگئی ہے۔