کراچی: ملک بھر کے تاجروں نے کرپشن کرنے والے افراد کو موت کی سزا دینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ سونے کے ساتھ ڈالر کی نقل وحرکت پر کیوں نظر نہیں نظر رکھی جاتی،اگر سونا دھشت گردوں کی مدد کے استعمال ہوتا ہے تو ڈالر کیوں نہیں استعمال ہوسکتا ہے۔
صرافہ کا کاروبار ایف اے ٹی ایف کے ریڈار پر ہے،ایف بی آر کو تالہ لگا دیا جائے تو ٹیکس زیادہ ملے گا ، ایف پی سی سی آئی اے کے نئے صدر کے لئے احمد چنائے یا یحیی پولانی کا نام دیا جائے۔ان خیالات کا اظہارمعروف بزنس مین سراج قاسم تیلی ،اجمل بلوچ ،نعیم میر اور دیگرنے پاکستان تاجر کنونشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے آل پاکستان تاجر کنونشن 2020 کا کراچی کے خالق دینا ہال میں انعقاد کیا گیا جس میں بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی ، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ جنرل سیکرٹری نعیم میر ،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر قیوم قریشی ،احمد چنائے اور کراچی سمیت ملک بھر کے تاجروں رہنمائوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ ہم ایف بی آر کے دروازے پر کہ کر آئے ہیں کہ تم چور ہو،ہمارے مخالفین کہتے تھے کہ حکومت سے کچھ بھی منظور نہیں کرواسکیں گے۔کمیٹیاں صرف نمائشی نہیں ہیں کسی تاجر کو تکلیف پہنچی تو اسے حل کروائینگے،جیولرز کے مسائل کو جلد حل کروائینگے ۔
بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے ذریعے معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سونے کے کاروبار پر ایف اے ٹی ایف کے ذریعے قدغن لگایا گیا کہ دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے۔
حیرت ناک امر یہ ہے کہ ایف اے ٹی ایف ڈالر پر قدغن نہیں لگا رہے ہیں ،کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک قومی اسمبلی سے موت کی سزا کا قابون منظور نہیں ہوگا،آج تاجر اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ نہ کسی کو رشوت دینگے اور نہ لینے دینگے ۔
اس موقع پر بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی نے کیا کہ کراچی 70فیصد ریوینیو دینے کے باوجود مسائل کا شکار ہے،شہر میں چھوٹے اور درمیانے تاجروں کو جو بھی مسائل ہونگے انہیں کراچی چیمبر حل کروانے کی کوشش کرتا ہے،کراچی چیمبرحو بھی تاجر اپنے مسائل کے حل کے لئے آتا ہے اسکے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،کراچی کے تمام حامی یا مخالف ایسوسی ایشن ہمارا ہی حصہ ہیں ۔
تاجر حکومتی اداروں کی بدنیتی کی وجہ سے ٹیکس نہ دینے پر مجبور ہوتے ہیں آج حکومت ایف بی آر کو کو تالہ لگا دے تو پانچ ہزار نہیں بلکہ دس ہزار سے زائد ٹیکس جمع ہونگے۔جب تاجروں کو ہی ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنا ہے تو ایف بی آر کے ملازمین کو فارغ کردیا جائے۔
کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک کہ بڑے لوگوں کو پکڑا نہیں جائیگا، کنونشن سے آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہاکہ آج پورے پاکستان سے تاجر کراچی کے تاجروں کے ساتھ یکجہتی کے لئے آئے ہیں ، کراچی کے تاجروں کے درمیان تقسیم در تقسیم ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کرپشن اور بدعنوانیوں کی کیٹگری بھی متعارف کروا دی گئی