کاروباری برادری ڈاکٹر قدیر کے انتقال پر افسردہ ہے، میاں ناصر حیات مگوں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

BUSINESS COMMUNITY MOURNS THE DEMISE OF DR. AQ KHAN: FPCCI

کراچی:ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تجارتی برادری پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر سوگوار ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایک کامیاب زندگی گزاری اور پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کا خواب پورا کیا اورپاکستان اور پورے امت مسلمہ کے ہیرو کی حیثیت اختیار کر گئے۔

انہوں نے پاکستانیوں کی تین نسلوں کو متاثر کیا اور آئندہ آنے والی مزید نسلیں بھی ان کے افکار سے رہنما ئی حاصل کرتی رہیں گی۔

مزید پڑھیں:
نکاٹی ونکائی کا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

ناصر حیات مگوں کی شپنگ ریٹ ایڈوائزری بورڈ تشکیل دینے کی تجویز

میاں ناصر حیات مگوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام نے مؤثر طریقے سے ملکی دفاع کو بیرونی خطرات کے لیے ناقابل تسخیر بنا دیا ہے اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کیا ہے۔

میاں ناصر حیات مگوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی ملک بھر میں اپنے تمام دفاتر میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کرے گی اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملکی دفاع، تعلیمی نظام اور ویلفیئرکے سلسلے میں خدمات کوخراج تحسین پیش کیا جا ئے گا۔

Related Posts