کورونا سیف ڈے، سندھ میں آج پھر کاروبار زندگی معطل، مارکیٹس ویران

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh mulls curbs as coronavirus positivity rate reaches 8.9pc in Karachi

کراچی: سندھ میں حکومت کی جانب سے جمعہ کو کورونا سیف ڈے قرار دیئے جانے کے بعد صوبے میں کاروبارزندگی آج معطل ہونے کی وجہ سے مارکیٹس ویران ہیں۔

سندھ بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچاؤ کیلئے جاری لاک ڈاؤن حکومت نے 9 اگست کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم جمعہ اور اتوار کو سندھ بھر میں کاروبار زندگی بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں اہم اور حتمی فیصلے کیے گئے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے 31 اگست تک کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:سندھ بھر میں کاروبار بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی، مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں کاروبار کے دنوں میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے اور اب شہر میں تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار بند رہیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کراچی میں ہفتہ وار ’سیف ڈیز‘ ایک بار پھر تبدیل کردیے گئے ہیں۔

کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ نئے نوٹیفکیشن کے بعد کاروباری مراکز کل یعنی جمعہ کو بند رہیں گے۔یاد رہے کہ کورونا کی وجہ سے اس سے قبل مارکیٹیں جمعہ اور اتوار ہی بند ہورہی تھیں تاہم سندھ حکومت نے اچانک ہفتہ اتوار مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا تھا۔

Related Posts