عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اور ان کے بچوں کی ماں بشریٰ اقبال کا مرحوم کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے حوالے سے عدالتی احکامات پر موقف سامنے آگیا۔
عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ نے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق ان کے مداحوں سے رائے مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں:
عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا
اپنے ٹوئٹر پیغام میں بشریٰ اقبال نے کہا کہ کیا آپ سب جو مرحوم عامر لیاقت کے فین اور چاہنے والے ہیں پوسٹ مارٹم کے اس طریقہ کار سے عامر کا جسم گزرے اس کے حق میں ہیں؟
بشریٰ اقبال نے مزید کہا کہ ان کی روح کو یہ اذیت دے کر اپنی تسلی چاہتے ہیں؟ شریعت مطہرہ بھی اس قبیح عمل، مردے کی چیر پھاڑ اور قبر کشائی کی اجازت نہیں دیتی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اللّٰہ سب دیکھ رہا ہے۔