کسی کی عزت پامال کرکے اپنی خواہشوں کے محل بنانے والوں کی پکڑ ہونی چاہئے۔ بشریٰ اقبال

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بشریٰ اقبال
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: معروف سیاست دان اور سابق ایم این اے عامر لیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا ہے کہ کسی کی عزت پامال کرکے اپنی خواہشوں کے محل بنانے والوں کی پکڑ ہونی چاہئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت حسین کی پہلی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ میں عامر لیاقت حسین کو انصاف دلوانے کیلئے خود کیس لڑ رہی ہوں۔ نازیبا ویڈیو لیک کیس میں خود وکیل بن کر مقدمہ لڑنے کیلئے اللہ پر توکل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بشریٰ اقبال نے کہا کہ آپ سب کی دعائیں میرے حوصلے اور ہمت کو بڑھانے کا باعث ہیں، مجھے اور بچوں کو ہمیشہ اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں۔ کسی کی عزت پاماہ کرکے اپنی خواہشات کے محل تعمیر کرنے والوں کی ضرور پکڑ ہونی چاہئے۔

عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ پیسہ ہی سب کچھ نہیں، پیسہ عزت کے ساتھ کمائیں، تعلق اور رشتوں کو پامال نہ کریں تو کبھی وبال نہیں بن سکتا۔ 26ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی کی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کے کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست سنی۔

بشریٰ اقبال نے کہا کہ عدالت نے ملزمان دانیہ ملک اور یاسر شامی کی درخواست اے 249 پر وکلاء کے دلائل کی سماعت کی اور 10 اکتوبر کو فیصلہ سنانے کیلئے تاریخ مقرر کردی ہے۔ امید ہے کہ درخواست مسترد کرکے کیس کا باقاعدہ ٹرائل چلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ہمیں ملزمان پر لگائے گئے الزامات ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ثابت کرنے کا موقع ملے گا تاکہ مرحوم عامر لیاقت حسین کو انصاف مل سکے اور ملزم سے مجرم کہلانے کا یہ سفر بھی جلد انجام کو پہنچ سکے۔

 

Related Posts