برقع پوش سعودی لیڈی ڈاکٹر عالمی ادارے کی صدر منتخب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کی مکمل برقع پوش خاتون ڈاکٹر دیما الشمری عالمی ادارہ برائے ڈینٹل ریسرچ کی صدر بن گئیں۔ ڈاکٹر الشمری نے یونیورسٹی کی طالبہ ہونے سے لیکر اپنی اس پوزیشن تک پہنچنے میں مجھے میرے والد صاحب کی حوصلہ افزائی اور تعاون حاصل رہا۔

ڈاکٹرالشمری نے کہا الاخباریہ چینل کے مبصر سے بات کرتے ہوئے کہا میں اپنے والد کے ساتھ مختلف کانفرنسوں میں شریک ہوتی تھی۔ اس وقت والد اس امید کا اظہار کرتے تھے کہ مستقبل میں ایک دن میں خود اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ میں اور مختلف یونیورسٹیوں اور صحت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والا میرا گروپ سب سے بڑی علاقائی ڈینٹل کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا یہ عالمی کانفرنس دسمبر میں شروع ہو گی جس میں نہ صرف شمالی افریقہ بلکہ پورے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ممالک کی بھی شرکت ہوگی۔

Related Posts