بونیر میں خاتون نے ایک ساتھ 5 بچوں کو جنم دیدیا، کفالت کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

quintuplets in Buner DHQ Hospital

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر میں ایک خاتون نے اسپتال میں ایک ساتھ 5 بچوں کو جنم دیدیا، 4 بیٹیوں اور ایک بیٹے کی پیدائش پر ماں باپ خوشی سے نہال، کفالت کیلئے حکومت سے مدد مانگ لی۔

جمعہ کے روز بونیر کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایک خاتون نے 5صحت مند بچوں کو جنم دیا،اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون ،چار لڑکیوں اور ایک لڑکے کی حالت بہتر ہے،اس سے پہلے اس خاتون کاایک بچہ تھا اورآٹھ سال کے وقفے کے بعد 5بچوں کو جنم دیا۔

بچوں کے والد کاکہنا ہے کہ میں ان بچوں کی پیدائش پر خوش ہوں لیکن میری مالی حیثیت اتنی اچھی نہیں ہے ، انہوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی پرورش کے لئے حکومت مالی معاونت کرے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا خریداری کے بجائے مفت ملنے والی کورونا ویکسین پر انحصار

اس سے قبل گزشتہ ماہ نائیجریا میں ایک 49 سالہ خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ۔ بچوں کی پیدائش 9 فروری کو ہوئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈیکنیس ڈورس لیوی ولن نامی خاتون کے ہاں 4 لڑکیوں اور 2 لڑکوں کی پیدائش 9 فروری کو ہوئی۔

خاتون کی شادی 1994 میں ہوئی تھی اور برسوں تک یہ جوڑا بچوں کے لیے ترستا رہا تھا اور 21 سال بعد 2015 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑواں بچوں کی پیدائش مقامی روایتی طریقہ علاج جیسے مساج اور جڑی بوٹیوں کے استعمال کا نتیجہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ 6 بچوں کی پیدائش میں ان روایتی ادویات کے استعمال کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔یانگو نامی قصبے میں رہائشی اس جوڑے نے بتایا کہ وہ 8 بچوں کی پیدائش پر خدا کے شکر گزار ہیں جس کے لیے انہیں برسوں تک انتظار کرنا پڑا۔

Related Posts