کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100انڈیکس 258.83 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42,716.97 پر بند ہوا۔
بینچ مارک انڈیکس 0.61 فیصد اوپر چلا گیا، جبکہ حصص کی تجارت کے حجم اور قدر میں بھی بہتری آئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی اچھا دن ثابت ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
دوسری جانب گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری تھا جس سے روپے کی قدر مستحکم ہونے کے امکانات سامنے آئے۔ کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔
گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 211 روپے 93 پیسے رہی۔ آج کاروبار کے آغاز میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مستحکم نظر آئی۔ ڈالر کی قیمت 1.93روپے کم ہوگئی۔
مزید پڑھیں:انٹر بینک، ڈالر کی قیمت کم ہو کر 209 روپے تک آگئی