اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 457 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 457 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 457 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سات روز کی مندی کے بعد 100 انڈیکس میں 457 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ 45 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئر مارکیٹ میں بھرپور سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی۔

کاروبار کے دوران حصص کی قیمتوں اور حجم دونوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ صرف ایک دن پہلے ، انڈیکس 5 مئی کے بعد پہلی بار 45،000 کی سطح سے نیچے آیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ ” آج کی تیزی کو 6 بلین ڈالر کے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے کامیاب چھٹے اور ساتویں جائزے کی توقعات سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔”

آل شیئر انڈیکس کا حجم پیر کے روز 301.39 ملین سے بڑھ کر منگل کو 364.86 ملین ہو گیا۔ کاروباری حصص کی مالیت بھی سیشن کے دوران نمایاں طور پر بڑھ گئی ۔

منگل کو 556 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ 408 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ریکارڈ گیا جبکہ 127 کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح 21 کمپنیوں کے حصص میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر کی ڈیڈ لائن، ایف پی سی سی آئی کا تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ

Related Posts