کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید370.58 پوائنٹس کے اضافے سے 40641.10پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔
55.94فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 90ارب 60کروڑ1لاکھ روپے بڑھ گئے اورکاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 29.18فیصدزائد رہا۔
گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوااور ملکی معیشت کے اشاریئے مستحکم ہونے ے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی زبردست خریداری دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 40813 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔
بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس370.58پوائنٹس کے اضافے سے 40641.10پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں: تعمیرات کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس171.48پوائنٹس کے اضافے سے18571.15پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 277.17 پوائنٹس کے اضافے سے28711.70پوائنٹس ہو گیا۔
گزشتہ روز مجموعی طور پر404کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،159میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 90ارب 60کروڑ1لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر77کھرب55ارب 87کروڑ12لاکھ روپے ہو گیا ۔
کاروباری حجم بھی 50کروڑ79لاکھ شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں11کروڑ47لاکھ شیئرز زائد ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے بھاومیں150روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکی حصص قیمت6900روپے ہو گئی ۔
اسی طرح 94.50روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 1984.50ہزارروپے پر جا پہنچی تاہم آئی لینڈ ٹیکسٹائیل اور باٹا پاک کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 70.60روپے اور23روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عالمی سطح پر جدت کی طرف جائیں گے،،وزیراعظم