کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حدکو بحال کرتے ہوئے مزید231.06پوائنٹس کے اضافے سے 45174.67پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
64.52فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 54ارب33 کروڑ 57لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 5.47فی صد کم رہا۔
گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی بھرپور خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے45244 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب45200 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس231.06پوائنٹس کے اضافے سے45174.67 پوائنٹس سطح پربند ہوا۔
کے ایس ای30انڈیکس 86.89پوائنٹس کے اضافے سے18469.87پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 216.19پوائنٹس کے اضافے سے30475.48پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔
گزشتہ روز مجموعی طورپر358کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 231کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 110میں کمی اور17میں استحکام رہا۔
تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت77کھرب54ارب44کروڑ86لاکھ روپے سے بڑھ کر 78 کھرب8 ارب78کروڑ43لاکھ روپے ہوگئی۔
گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے باٹا پاک 110روپے کے اضافے سے1790 روپے اور پاک ٹوبیکو85روپے کے اضافے سے1390روپے ہوگئی جب کہ گیٹرن انڈسٹریز 27.25 روپے کی کمی سے 511.75روپے اور مری پیٹرولیم 16.38روپے کی کمی سے1503.38 روپے ہوگئی۔