سرجانی ٹاؤن میں عمارت گرنے سے مزدور جاں بحق، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرجانی ٹاؤن فورڈی میں زیرِ تعمیر عمارت گرگئی، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے
سرجانی ٹاؤن فورڈی میں زیرِ تعمیر عمارت گرگئی، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، فورڈی میں زیرِ تعمیر عمارت گر جانے کے باعث ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ ریسکیو کی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 10افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، موسیٰ کالونی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی

ملبے تلے دبنے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید افراد کو ملبے سے نکالنے کیلئے جائے وقوعہ پر بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کا واقعہ ناقص میٹرئیل کے باعث پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی تعمیر کیلئے ناقص میٹرئیل استعمال کیا گیا جس پر تحقیقات کی جائیں گی۔ عمارت کا نقشہ پاس کرنے والے اداروں کے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ عمارت گرنے کے باعث تاحال کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 

خیال رہے کہ کراچی میں کسی عمارت کے گر جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل شہرِ قائد کے علاقے موسیٰ کالونی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں متصل 2 منزلہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

گزشتہ ماہ موسیٰ کالونی میں 5 منزلہ عمارت گر جانے کے باعث عمارت سے متصل 2منزلہ دوسری عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں۔ 2منزلہ عمارت کو بھی منہدم کردیا گیا۔پانچ منزلہ عمارت گر جانے کے باعث پی ایم ٹی بھی زمین پر جاگری۔

Related Posts