اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کردیا، بجٹ میں ایشیا میں بننے والی پرانی اور استعمال شدہ 1300 سی سی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی کو ختم کردیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بجٹ تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب 1300 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کے ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم کی جاری رہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایشیا میں بننے والی پرانی اور استعمال شدہ 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی درآمد پر 2005 میں ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو محدود کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈائمنڈ کارڈ اور خصوصی مراعات کا اعلان
آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد بندی ختم ہونے کے بعد گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔