کورین بینڈ بی ٹی ایس نے بٹر کے نام سے سی ڈی کی ٹریک لسٹ جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورین بینڈ بی ٹی ایس نے بٹر کے نام سے سی ڈی کی ٹریک لسٹ جاری کردی
کورین بینڈ بی ٹی ایس نے بٹر کے نام سے سی ڈی کی ٹریک لسٹ جاری کردی

مشہورومعروف کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس نے اپنے گیت بٹر کے نام سے سی ڈی ریلیز کرنے کا اعلان کیا جس کی ٹریک لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی ٹی ایس کے مداحوں پر ٹریک لسٹ جان کر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ لسٹ بی ٹی ایس کے آفیشل ٹوئٹر پیج سے جاری کی گئی جس میں گیتوں کے 2 انسٹرومنٹل ورژن بھی شامل ہیں۔

انسٹرومنٹل ورژن میں گیت کی بجائے صرف موسیقی پیش کی جاتی ہے۔ بٹر کے پروڈیوسرز میں آر ایم، راب گریمالڈی، اسٹیفن کرک اور رون پیری شامل ہیں۔ 

 گرامی ایوارڈز کیلئے نامزد فنکاروں سے آراستہ بی ٹی ایس بینڈ نے بٹر کے گیت سے تاریخی مقبولیت حاصل کی۔ مسلسل 5ویں ہفتے ان کا گیت بٹر بل بورڈ ہاٹ 100 چارٹ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

ہاٹ 100 کی تاریخ میں بی ٹی ایس کا گانا بٹر کسی بھی واحد میوزک بینڈ کا گایا ہوا سب سے زیادہ مدت تک فہرست میں شامل رہنے والا گیت ہے جسے اب تک پسند کیا جارہا ہے۔

ڈی ایس ایس سی (ڈیجیٹل سانگز سیلز چارٹ) کی فہرست میں بٹر اب تک نمبر 1 پر ہے جس کی پہلے 5 ہفتوں کے دوران 1 لاکھ سے زائد نقول فروخت ہوئیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کورین پاپ سنگرز بی ٹی ایس کے گائے ہوئے گیت بٹر نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی، گانا بل بورڈ گلوبل 200 چارٹ پر پہلے نمبر پر آگیا۔

گزشتہ ماہ بٹر کی کامیابی نے بی ٹی ایس کو راتوں رات دنیا کا سب سے بڑا میوزک بینڈ بنا دیا۔ بل بورڈ کے مین سنگلز چارٹ اور ہاٹ 100چارٹ میں شمولیت کے دوسرے ہفتے بھی بٹر پہلے نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں: بٹر کی تاریخی کامیابی، بل بورڈ گلوبل 200 چارٹ پر پہلے نمبر پر آگیا

Related Posts