مداحوں نے بی ٹی ایس کے گانے کی تعریف کرنے پر معروف ناول نگار پاؤلو کو ان فالو کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مداحوں نے بی ٹی ایس کے گانے کی تعریف کرنے پر معروف ناول نگار پاؤلو کو ان فالو کردیا
مداحوں نے بی ٹی ایس کے گانے کی تعریف کرنے پر معروف ناول نگار پاؤلو کو ان فالو کردیا

برازیل سے تعلق رکھنے والے معروف ناول نگار پاؤلو کوئیلو کو بی ٹی ایس کی تعریف مہنگی پڑ گئی، مداحوں نے کورین بینڈ کے نئے گیت بٹر کی تعریف کرنے پر انہیں اَن فالو کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف نغمہ نگار اور مصنف پاؤلو نے کہا کہ میں نے 24 گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھے جانے کا سنگِ میل عبور کرنے پر بی ٹی ایس کو مبارکباد پیش کی

معروف ناول نگار نے کہا کہ میرے مبارکباد دینے کے بعد سے ہی بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے مجھے ان فالو کردیا لیکن جب اپنے پسندیدہ لوگوں کو سراہا جاتا ہے تو اس کی قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے۔

بی ٹی ایس بینڈ کی گزشتہ دور کی مشکلات اور جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے معروف نغمہ نگار پاؤلو نے کہا کہ یہ لڑکے بہت سے مشکل لمحات سے کامیاب نکلے ہیں اور جیت کر آئے۔ انہوں نے دل کے ایموجی شیئر کرکے اپنی محبت و شفقت کا اظہار بھی کیا۔ 

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے پاؤلو کے پیغامات پر ان کی تعریف کی اور سوشل میڈیا فالوورز کھو دینے کے بعد بھی کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس کو سراہنے پر انہیں خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ جو لوگ بی ٹی ایس کو پسند نہیں کرتے، وہ آپ کو ان فالو کرکے کورین بینڈ کی حمایت نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ وہ ایک سیکنڈ بھی ضائع کیے بغیر آپ کو ان فالو کرسکتے ہیں۔ اہم یہ ہے کہ آپ کیا پسند کرتے ہیں۔ 

دوسرے سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ آپ ان لوگوں کی فکر نہ کریں جنہوں نے آپ کو ان فالو کردیا، ہم ٹوئٹر پر آپ کی حمایت کیلئے موجود ہیں اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہماری تعداد بہت زیادہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار علی فضل اور رچا کی خفیہ شادی کے چرچے

Related Posts