وفاقی حکومت نے براڈشیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے براڈشیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے براڈشیٹ کمیشن رپورٹ کو پبلک کردیا گیا ہے اور رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں براڈشیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد وفاقی حکومت نے براڈشیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کردی ہے اور رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کے بعد بیورو کریسی کے عدم تعاون کی قلعی کھل گئی ہے، رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیب کے سوا تمام متعلقہ حکومتی اداروں نے کمیشن سے تعاون نہیں کیا۔

براڈشیٹ کا ایسٹ ریکوری معاہدہ حکومتی اداروں کی بین الاقوامی قانون کو نہ سمجھنے کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومتی اداروں کے عدم تعاون پر موہنداس گاندھی کو فخر محسوس ہوا ہوگا۔

رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ براڈشیٹ کا ریکارڈ تقریباً ہرجگہ بشمول پاکستان لندن مشن کے مِسنگ تھا، کمیشن کے سربراہ نے طارق فواد اور کاوے موسوی کا بیان ریکارڈ کرنا بھی مناسب نہ سمجھا۔

براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں جسٹس (ر) عظمت سعید کا نوٹ بھی شامل ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ مارگلہ کے دامن میں رپورٹ لکھتے وقت گیدڑوں کی موجودگی بھی ہوتی تھی، گیدڑ بھبھبکیاں مجھے کام کرنے سے نہیں روک سکتیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیوروکریسی نے ریکارڈ چھپانے اور گم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، ریکارڈ کو کئی محکموں حتی کہ دوسرے براعظم تک غائب کیا گیا، کاووے موسوی سزا یافتہ شخص ہے، اور اس نے بعض شخصیات پر الزامات لگائے، اس کے الزامات کی تحقیقات کمیشن کے ٹی او آرز میں شامل نہیں۔

Related Posts