برطانوی سائنسدانوں نے کوویڈ الارم بنانے کا دعویٰ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی سائنسدانوں نے کوویڈ الارم بنانے کا دعویٰ کردیا
برطانوی سائنسدانوں نے کوویڈ الارم بنانے کا دعویٰ کردیا

لندن:برطانوی سائنسدانوں نے کوویڈ الارم بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ دے گا۔

لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈرہم یونیورسٹی نے اس حوالے سے دعویٰ کیا کہ مذکورہ الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہوگا۔

یہ الارم طیاروں، کلاس رومز، کئیر ہومز اور گھروں میں نصب کیا جاسکے گا،کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل فون پر بھیجے گا، برطانوی سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس الارم کے باعث مریضوں کا پتہ چلانے میں بہت آسانی ہوجائے گی۔

دوسری جانب واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 70 لاکھ 36 ہزار 377 تک جا پہنچی ہے،اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 27 ہزار 858 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایک کروڑ 19 لاکھ 75 ہزار 374 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 84 ہزار 563 کی حالت تشویش ناک ہے،16 کروڑ 12 لاکھ 33 ہزار 145 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 232 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔

اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 35 ہزار 239 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 52 لاکھ 83 ہزار 26 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 403 کی حالت تشویش ناک ہے۔

2 کروڑ 84 لاکھ 36 ہزار 981 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں: آب زم زم کی فراہمی کیلئے مسجدالحرام میں روبوٹ سروس متعارف

جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 77 ہزار 61 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،اس سے متاثرہ 2 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار 881 مریض سامنے آچکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

Related Posts