برطانوی شاہی جوڑا اس وقت پاکستان کے دورے پر اسلام آباد میں موجود ہے جہاں آج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن نے بچیوں کے اسکول ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ کیا۔
وفاقی دارالحکومت کے ماڈل کالج فار گرلز پہنچنے پر کالج انتظامیہ نے گرمجوشی سے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا جبکہ دونوں مہمانوں نے مسکرا کر اپنے میزبانوں کے ستائشی کلمات کا جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ میں آزادی مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر
شہزادی کیٹ مڈلٹن نے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی جس سے انہیں بچوں میں گھل مل کر گفتگو کرنے میں مدد ملی جبکہ اسکول میں ریاضی کی کلاس کا معائنہ کرنے کے بعد شاہی جوڑے کو اسکول کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کروایا گیا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج برطانیہ سے اسلام آباد آئے ہوئے شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ شہزادہ ولیم اور اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن آج وزیر اعظم اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقاتیں کریں گے۔
برطانوی شاہی جوڑا ماحولیات کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں ماحولیات کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرے گا جہاں مختلف انہیں فضائی آلودگی اور گرین ہاؤس افیکٹ کے ساتھ ساتھ متعدد ماحولیاتی مسائل اور ان کے تدارک کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی سے برطانوی شاہی جوڑے کی ملاقات آج دوپہر 12 بجے ہوگی جہاں سربراہِ مملکت برطانوی مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے اور پاک برطانیہ تعلقات کے حوالے سے خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوگی۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان برطانوی شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے