برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن آج داتا کی نگری لاہور کا دورہ کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن آج داتا کی نگری لاہور کا دورہ کریں گے
برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن آج داتا کی نگری لاہور کا دورہ کریں گے

برطانیہ کا شاہی جوڑا آج داتا کی نگری لاہور کا دورہ کرے گا جبکہ شہزادہ ولیم اور اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کے شایانِ شان استقبال کے لیے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

شاہی جوڑے کی پنجاب کے دارالحکومت لاہور آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور گورنر سمیت صوبائی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران پرنس ولیم اور اہلیہ کا استقبال کریں گے جس کے بعد انہیں شہر کے تاریخی مقامات کی سیر کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی کوششوں سے خطے میں جنگ کے خطرات چھٹتے نظر آرہےہیں،وزیرخارجہ

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نیشنل کرکٹ اکیڈمی دورے کے دوران برطانوی ہائی کمیشن کا دوستی کرکٹ میچ دیکھیں گے جبکہ تقسیم انعامات کی تقریب بھی ہوگی جس میں قومی کرکٹ کے ستارے وقار یونس، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شریک ہوں گے۔

سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے لاہور ائیرپورٹ، گورنر ہاؤس، بادشاہی مسجد، ایس او ایس ولیج، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور شوکت خانم ہسپتال سمیت مختلف مقامات پر 6 ہزار سے زائد سیکیورٹی عملہ تعینات رہے گا  جبکہ تاریخی مقامات کی سیر کے دوران بھی سخت حفاظتی انتظامات ہوں گے۔

لاہور میں برطانوی شاہی جوڑے کو بین الاقوامی قانون کے تحت صدارتی پروٹوکول حاصل ہوگا جس کے لیے پولیس کے 7000 جوان اور ٹریفک پولیس کے 600 وارڈنز روٹ پر تعینات رہیں گے  جبکہ شاہی جوڑے کی اپنی سیکیورٹی اور ایلیٹ فورس اہلکار علیحدہ خدمات انجام دیں گے۔

تاریخی مقامات پر شاہی جوڑے کی آمد سے قبل انہیں عوام کے لیے مکمل طورپر بند کردیا جائے گا جبکہ ان کی آمدورفت کے تمام راستوں پر ماہر نشانے باز اسنائپرز تعینات ہوں گے اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے دورے کے مقامات کو کلیئر بھی کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کا سامنا نہ ہو۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑا گزشتہ روز  چترال پہنچا جہاں مہمان نواز چترالیوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور انہیں روایتی ٹوپی اور چغہ بھی پہنایا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے چترال پہنچنے والے شہزادہ ولیم اور اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کو چترال کے علاقوں بروغل اور ویلیج بمبوریت کا دورہ کروایا گیا جبکہ اس دوران پاکستانی مہمان نوازی کا بھرپور مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ 

مزید پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کی چترال آمد، روایتی ٹوپی اور چغہ پہنا دیا گیا

Related Posts