برطانوی وزیر اعظم کا صہیونی ہونے کا اعتراف، سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا عندیہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ کی وزیر اعظم لز ٹرس نے خود کو “بڑا صیہونی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اسرائیل کا دفاع کرے گا اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
برطانوی یہودیوں کی تنظیم کی ایک تقریب سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے ٹرس نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کی بہت بڑی حامی ہیں اور عہد کیا کہ وہ برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر کر دیں گی۔
کنزرویٹو پارٹی کے اجلاس کے موقع پر برمنگھم میں ہونے والی صہیونی نمائندوں کی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران ٹرس نے زور دیا کہ برطانیہ کبھی بھی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، انہوں نے اسرائیل کے لیے “مکمل اور مخلصانہ” حمایت کا وعدہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور برطانیہ کو آمرانہ حکومتوں سے خطرات کا سامنا ہے جو آزادی یا جمہوریت پر یقین نہیں رکھتیں۔
 تقریب میں برطانوی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے مطالبات کیے گئے۔ برطانوی یہودیوں کی تنظیم کی سربراہ میری وان ڈیرزیل نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ یہ قدم اٹھائے اور کہا کہ ہمیں واقعی امید ہے کہ برطانیہ بھی امریکا کی طرح اپنا سفارت خانہ مقبوضہ القدس (یروشلم) منتقل کرے گا۔
اس موقع پر برطانوی وزیر صحت رابرٹ جینرک نے اپنے ماضی کے تبصروں کا اعادہ کیا، جن میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ فی الحال یروشلم میں ایک نئے برطانوی سفارت خانے کے لیے زمین کا ایک رقبہ مختص ہے اور کہا کہ وہ سفارت خانے کی القدس منتقلی کے حوالے سے وزیر اعظم کے عزم کو سن کر خوش ہوئے۔

ڈیجیٹل، ثقافت، میڈیا اور کھیل کی وزیر مملکت مشیل ڈونیلان نے اعلان کیا کہ ان کا پہلا بین الاقوامی دورہ اسرائیل کا ہوگا اور کہا کہ “اسرائیل سے ہم بہت سے سبق سیکھ سکتے ہیں۔”

“جیوش کرانیکل” کے مطابق اس تقریب میں سیکریٹری آف اسٹیٹ جیمز کلیورلی اور کنزرویٹو پارٹی کے کئی سینئر سیاستدانوں نے بھی شرکت کی اور سفارت خانے کو منتقل کرنے کے لیے ٹرس کی تجویز کی حمایت کی۔

Related Posts