لندن: کورونا وائرس برطانیہ سمیت دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں پھیل رہا ہے جبکہ اس دوران وزیرِ اعظم بورس جانسن نے وائرس سے جنگ کے دوران ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والوں سے اظہارِ تشکر کیلئے تالیاں بجائیں اور طبی عملے کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی حوصلہ افزائی کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جنگ میں مصروف طبی عملے سمیت تمام عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران بہترین کام کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ قومی ہیلتھ سیکورٹی کو بہتر بنا کر آپ نے ہمارے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں اور اس بہترین کام کیلئے میں آپ کا شکر گزار ہوں جبکہ پیغام کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو میں بورس جانسن کو اظہارِ تشکر کیلئے تالیاں بجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Thank you to all of our wonderful carers for your work during the coronavirus pandemic. You make us all proud to have such a fantastic NHS. pic.twitter.com/owZyGHUvtT
— Boris Johnson (@BorisJohnson) May 21, 2020