برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

British Foreign Secretary arrives in Pakistan to discuss Afghan situation

اسلام آباد :برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کی اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ امور کا احاطہ کیا جائے گا۔

پاکستان اور برطانیہ افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں  ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے 18 اگست 2021 کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ٹیلی فونک تبادلہ خیال کیاتھا۔

مزید پڑھیں:غیرملکی افواج کا انخلاء، طالبان کاافغانستان میں کنٹرول، پنج شیر میں لڑائی، نئی حکومت کا اعلان کب ہوگا ؟

برطانوی وزیرخارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح رابطوں کوتقویت ملے گی اور کئی امور پر دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈومینک راب کاکہنا تھاکہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ بات چیت کی ضرورت ہے لیکن برطانیہ کے پاس ان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا کوئی فوری ارادہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کے قیام کااعلان آج بعد نماز جمعہ متوقع ہے،نئے نظام میں ہیبت اللہ سربراہ ہوں گے جن کے ماتحت صدر یا وزیراعظم ہوگا جو ملک چلائے گا۔

فرانسیسی میڈیا نے طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان نے نئی حکومت کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی اور ممکن ہے کہ بعد نماز جمعہ ایک تقریب میں حکومت کا اعلان کیا جائے۔

گذشتہ روز افغان نشریاتی ادارے نے طالبان رہنما کے حوالے سے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ نئی حکومت کے قیام سے متعلق طالبان کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور جلد اس کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

Related Posts