راولپنڈی: برطانوی ڈیفنس چیف جنرل نکولس پیٹرک نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے جس کے دوران جنرل نکولس نے قیامِ امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک آج جی ایچ کیو پہنچے جہاں ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل نکولس کے مابین ملاقات کے دوران باہمی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون سمیت جیو اسٹرٹیجک امور پر گفتگو ہوئی۔
برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل نکولس نے خطے میں قیامِ امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی ڈیفنس اسٹاف چیف نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کی خدمت کرنے والی خواتین بے پناہ عزت و احترام کی مستحق ہیں۔آرمی چیف