جی بی اسمبلی نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا، قرارداد منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان اسمبلی نے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا
گلگت بلتستان اسمبلی نے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا

اسکردو: گلگت بلتستان اسمبلی نے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے جس کیلئے آئینِ پاکستان میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔اسمبلی اراکین نے قرارداد منظور کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا کہنا ہےکہ گلگت بلتستان سے منتخب عوامی نمائندوں اور اراکین کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور دیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دی جائے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کا تدارک ہوسکے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ خطے کو آئینی صوبے کا درجہ دینے کیلئے آئینِ پاکستان میں ترامیم کا بل منظور کرایا جائے۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد کے متن میں مسئلۂ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی گئی ہے۔

اسمبلی میں منظور کردہ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کیلئے مجوزہ آئینی ترمیم میں خیال رکھا جائے کہ مسئلۂ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف برقرار رہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ کرچکی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کو جس راستے پر ڈالیں گے عوام کی زندگی بدل جائے گی، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے فوری کام کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ برس 2 دسمبر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو وسائل دینے کے خواہاں ہیں، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے کمیٹی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے،وزیراعظم 

Related Posts