برٹش ایئرویز کے پائلٹوں کی ہڑتال کےباعث تمام پروازیں منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برٹش ایئرویز کے پائلٹوں کی ہڑتال،تمام پروازیں منسوخ
برٹش ایئرویزکے پائلٹوں کی ہڑتال کے باعث برطانوی ایئرلائن کواپنی تمام پروزیں منسوخ کرنی پڑیں،ہڑتال سےزائدافرادمتاثرہوئے۔

برٹش ایئرویزکے پائلٹوں کی ہڑتال کے باعث برطانوی ایئرلائن کواپنی تمام پروزیں منسوخ کرنی پڑیں،ہڑتال سے3لاکھ سےزائدافرادمتاثرہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برٹش ایئرویز کے دنیابھر میں موجود  4300 پائلٹوں نے 9 ماہ کی تنخواہ کے تنازع پر ہڑتال کی ہے، برطانوی ایئرلائن کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ‘تنخواہ کے تنازع کو حل کرنے کی کئی مہینوں کی کوششوں کے بعد اس صورتحال کا سامنا کرنے پر ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں’۔ برٹش ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (بلپا) سے بات چیت کےذریعےمعاملہ حل کرنےکی خواہش مند ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے زور دیا ہےکہ ائیرلائن اور پائلٹ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کریں جب کہ برطانوی ائیرلائن نے ہڑتال کے مسلسل جاری رہنے پر پائلٹوں اور اہلخانہ کے لیے مفت سفری سہولیات ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

برٹش ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (بلپا) 3 سال کے دوران تنخواہ میں 11.5 فیصد اضافے کو مسترد کردیا ہے جسے ایئرلائنز نے جولائی کے مہینے میں پیش کیا تھا۔

پائلٹ کل (منگل کو) بھی اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے اور انہوں نے 27 ستمبر کو بھی ہڑتال کرنے کی دھمکی دی ہے اور پھر ممکنہ طور تنازع برقرار رہنے پر پر کرسمس کے موقع پر بھی  ہڑتال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

برٹش ائیرویز کے ترجمان نے کہا ہےکہ اس کے لیے کوئی معافی نہیں مانگیں گے، ہم سب کچھ کررہے ہیں اور اپنے کسٹمرز کو مزید پریشانی سے بچاسکتے ہیں۔

برٹش ایئرویز کا کہنا تھا کہ اس پیشکش سے فلائٹ کیپٹن کو دنیا کی بہترین تنخواہ اور مراعات ملیں گی جو تقریباً 2 لاکھ یورو سالانہ کے قریب ہوں گی۔

برطانوی ایئر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن نے 23 اگست کو تنخواہ اور مراعات میں کمی کے تنازعہ پر 9 اور 10 ستمبر کو ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Posts