برٹش ایئرویز بھی کورونا وائرس کا شکار، بقاء خطرے میں پڑگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

British Airways in battle for 'survival' over coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن :برٹش ایئرویز کے سی ای او نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی خراب صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملازمتوں اور ہوائی جہاز میں کمی کا منصوبہ بنالیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو ایلیکس کروز نے عملے کوبرٹش ایئرویز کی بقاکے عنوان سے ایک پیغام میں بتایا کہ مالی بحران سے زیادہ سنگین کورونا وائرس نے اداے کی بقاء کو خطرے میں ڈال دیا ہے،ایئر لائن نے سرکاری امداد اور کم لاگت کیریئر نارویجن سے مددکرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برٹش ایئرویز آئبیریا اور ایئر لنگس کے ساتھ مالی طور پر مضبوط آئی اے اے جی کا حصہ ہے لیکن ایئرلائن کو بے حد دباؤکا سامنا کرنا ہے اور خراب ہوتی صورتحال کے جواب میں تیز اور قطعی رد عمل کا اظہار کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازیں جاری

انہوں نے مزید کہا کہ بحران کے نتیجے میں شاید ایک مختصر عرصے کے لئے شاید یا طویل مدت کے لئے ملازمتوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے اور کمپنی ٹریڈ یونینوں کے ساتھ اس حوالے سے تبادلہ خیال کر رہی ہے۔

Related Posts