ملکہ الزبتھ کی پلاٹینیئم جوبلی پر 15 کلو سونے کا دیدہ زیب سکہ تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکہ الزبتھ کی پلاٹینیئم جوبلی پر 15 کلو سونے کا دیدہ زیب سکہ تیار
ملکہ الزبتھ کی پلاٹینیئم جوبلی پر 15 کلو سونے کا دیدہ زیب سکہ تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی کو 70 سال مکمل ہونے پر شاہی ٹکسال کی جانب سے ساڑھے 8 انچ قطر کا سونے کا سکہ تیار کیا گیا ہے جس کا وزن 15 کلو گرام ہے اور اس کا ڈیزائن خود ملکہ نے منظور کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 96 سالہ الزبتھ دوم اپنے والد کے انتقال کے بعد 1952 میں ملکہ بنی تھیں اور اپنی تاج پوشی کی 70 سالگرہ دیکھنے والی واحد ملکہ ہیں۔

رپورٹس مطابق 15 کلو گرام کا سکہ برطانیہ کے ایک گمنام پرائیویٹ کلکٹر نے تیار کروایا جس کے دونوں اطراف کے ڈیزائن کو ملکہ نے منظور کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس سونے کے سکے کی تیاری میں 400 گھنٹے لگے جبکہ اس کی قیمت 15 ہزار پاونڈز یعنی 38 لاکھ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہےکہ سکے بنانے والے آرٹسٹ جان برگڈہل کا کہنا ہے کہ یہ سکا ہاتھ سے اعلیٰ ترین معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے جبکہ تقریبا 8.6 انچ کا یہ سونے کا سکہ برطانیہ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا سکہ ہے۔

اس کے علاوہ ملکہ برطانیہ کے تخت پر براجمان ہونے کے 70 سال مکمل ہونے کی خوشی میں 50 پنس کے سکے بھی جاری کیے ہیں۔

خیال رہے کہ برطانیہ الزبتھ دوم کے 70 سے برطانیہ پر راج کرنے کے سلسلے میں اگلے ماہ چار روزہ ملک گیر تقریبات منائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے گزشتہ دنوں ایک اور سنگ میل عبور کیا جس کے بعد وہ طویل عرصے تک تخت پر براجمان رہنے والی دنیا کی تیسری شاہی شخصیت بن گئیں۔

ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کے پلاٹینیئم جوبلی مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن منایا گیا۔ یہ جشن اگلے 4 ماہ تک جاری رہے گا۔ اس تاریخی موقع پر ایک پرائیویٹ کلکٹر نے سونے کا خصوصی سکہ تیار کروایا ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ نے یورپی ملک لیچٹینسٹائن( Liechtenstein)کے یوہان دوم(Johann II) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا، ان کی بادشاہت کا دور 1929 میں ان کی موت کے ساتھ 70 سال اور 91 دن پر ختم ہوا۔ 

دوسری جانب ملکہ برطانیہ 70 سال اور 92 دن سے تخت پر براجمان ہیں۔

یاد رہے کہ 72 سال اور 110 دن کے شاندار دور حکومت کے ساتھ فرانس کے چودہویں لوئس ( Louis XIV) دنیا کے طویل مدت تک راج کرنے والے بادشاہوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

انہوں نے فرانس میں 14 مئی 1643 سے 1 ستمبر 1715 تک حکومت کی۔

Related Posts