رشوت طلبی کی ویڈیو کا معاملہ، شاہ لطیف پولیس نے ریٹائرڈ اہلکار کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رشوت طلبی کی ویڈیو کا معاملہ، شاہ لطیف پولیس نے ریٹائرڈ اہلکار کو گرفتار کرلیا
رشوت طلبی کی ویڈیو کا معاملہ، شاہ لطیف پولیس نے ریٹائرڈ اہلکار کو گرفتار کرلیا

کراچی: شاہ لطیف میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی رشوت طلبی کی وڈیو کا معاملہ۔ پولیس نے رشوت طلب کرنے والے ریٹائرڈ اہلکار نواز کو گرفتار کرلیا ہے۔

تھانہ شاہ لطیف پولیس کے مطابق ملزم نواز سے چیکنگ کے دوران چرس اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی تھی.

شاہ لطیف پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف منشیات برآمدگی کا مقدمہ نمبر 1460/2021 گذشتہ روز درج کیا گیا تھا۔ دکانداروں سے رشوت طلب کرنے کی وڈیو منظر عام پر آنے پر گرفتار ملزم کیخلاف بھتہ خوری کا مقدمہ بھی درج کیا جا رہا یے۔

پولیس کیجانب سے گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس ضابطے کی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم عمران خان نے اسکول کی سطح پر ڈومیسٹک کرکٹ کی منظوری دے دی

Related Posts