اسرائیل کی حمایت پر بائیکاٹ، امریکی کافی کمپنی اسٹاربکس کو 11 بلین ڈالر کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

7 اکتوبر کے بعد اسرائیل کی حمایت کرنے پر دنیا بھر میں مشہور امریکا کی بین الاقوامی کافی کمپنی ’اسٹار بکس‘ کو بائیکاٹ مہم کے نتیجے میں 11 بلین ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

معروف امریکی کافی کمپنی نے سات اکتوبر کو حماس کی تاریخی کارروائی کے بعد اسرائیل کی حمایت کی تھی، اس دوران اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا آغاز کیا تو عالم عرب سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں نے اسٹار بکس کا بائیکاٹ شروع کردیا۔

غزہ جنگ: پاکستان میں اسرائیل کی حامی کمپنیوں کا بائیکاٹ کتنا کامیاب ہے؟

بائیکاٹ مہم شروع ہونے کے بعد سے اسٹار بکس کو ناقابل یقین حد تک خسارے کا شکار ہونا پڑا ہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں میکڈونلڈز کی جانب سے کھلم کھلا اسرائیل کی جارح غاصب فوج کی حمایت کی گئی اور اسرائیل کے قاتل فوجیوں کو میکڈونلڈز چَین کی جانب سے مفت کھانا فراہم کیا گیا تو اس کا بھی عالمگیر بائیکاٹ شروع کردیا گیا۔

مسئلہ فلسطین: مفتی تقی عثمانی نے دو ریاستی حل کی مخالفت کردی

مسلم دنیا میں میکڈونلڈز کو بائیکاٹ مہم سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو پاکستان، سعودی عرب سمیت دوسرے مسلم ممالک میں میکڈونلڈز کی مقامی فرنچائزز کو وضاحت جاری کرنا پڑی کہ ان کا اسرائیل کی مقامی فرنچائز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کی میکڈونلڈز فرنچائزز سے تو باقاعدہ فلسطینیوں کیلئے امداد کا بھی اعلان کیا مگر اس کے باوجود اس کا بائیکاٹ مسلسل جاری ہے اور اپنا رنگ دکھا رہا ہے۔

Related Posts