بہالپور:جنوبی پنجاب کی تحصیل حاصل پور کے نجی کالج کی تقریب میں لڑکوں نےلڑکیوں کابھیس بدل کررقص کیاجس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) December 7, 2021
سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی ویڈیومیں لڑکوں کوتقریب میں رقص کرتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے،جس میں ان پر نوٹ بھی نچھاور کیے جارہے ہیں،جسےسوشل میڈیاصارفین کی جانب سے بڑی تنقیدکانشانہ بنایا جارہاہے۔
اس حوالےسے ڈاکریکٹرکالجز کا کہنا ہے کہ ہم ویڈیوکاتفصیلی جائزہ لے رہے ہیں،یہ تقریب ایک شادی ہال میں منعقد کی گئی تھی ،اگرا س میں کوئی بھی غیراخلاقی موادپایاگیاتوسخت سے سخت ایکشن لیاجائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرین کااسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین کوروک کردہی لینےچلاگیا
دوسری جانب سوشل میڈیاصارفین کےجانب سے اس پرسخت ردعمل سامنےآنےکےبعدانتظامیہ حرکت میں آگئی اورنجی کالج کوسیل کردیا