باکسر عامر خان بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سامنے آگئے، 50 لاکھ روپے امداد کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باکسر عامر خان بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سامنے آگئے، 50 لاکھ روپے امداد کردی
باکسر عامر خان بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سامنے آگئے، 50 لاکھ روپے امداد کردی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی سیلاب زدگان کی امداد کرنے میں پیچھے نہ رہے، عامر خان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 5  ملین (50 لاکھ ) روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

باکسر عامر خان نے  پی ٹی آئی چیئرمین  عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے منعقدہ  فنڈ ریزنگ  تقریب ’لائیو ٹیلی تھون‘ کے دوران پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے  50 لاکھ روپے کی رقم  دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون، پاکستانی نژاد امریکی کا 22کروڑ امداد کا اعلان

عامر خان نے عمران خان کی سیلاب زدگان کے لئے ٹیلی تھون کے دوران کال کی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پہلے تو باکسر عامر خان کی آواز نہ پہچان پائے تاہم ٹیم کی طرف سے بتائے جانے پر عمران خان نے عامر خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

باکسر عامر خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے فوری 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ باکسر نے ہر ہفتے بھی متاثرین کے لیے 5 ملین کی رقم عطیہ کرنے کااعلان کیا ہے۔

Related Posts