عازمین حج کو رہائش گاہوں پر ہی زمزم کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مکہ مکرمہ کی زمزم کمپنی نے زمزم الیکٹرانک پلیٹ فارم کا آغاز کردیا۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد اعلی ترین معیار کے مطابق تیار زمزم کے پانی کی بوتلیں بغیر کسی رکاوٹ کے عازمین کی رہائش گاہوں تک پہنچانا ہے۔

زمزم کمپنی میں سیزنل ورک کے ڈپٹی جنرل سپروائزر ریان نے کہا ہے کہ زمزم پلیٹ فارم کے ذریعے تمام حاجیوں کی رہائش گاہوں کی رجسٹریشن اور ان کا ڈیٹا مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

جدائی کا صدمہ، نوجوان نے دو سال سے ماں کی قبر پر ہی ڈیرہ ڈال رکھا ہے

اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ الیکٹرانک ٹریک اور مرکزی حج پلیٹ فارم کا ڈیٹا ایک جیسا ہو۔ وزارت حج و عمرہ کی طرف سے رہائش گاہوں کو الیکٹرانک طریقے سے نمبر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا یہ حج سیزن کا آفیشل پلیٹ فارم ہےجو حجاج کے گھروں تک آب زم زم کی ترسیل کو یقینی بنائے گا۔ اس میں اعداد و شمار کو دیکھا جائے گا اور کام کی رفتار کو بہتر بنایا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم انٹرنیٹ کے ساتھ اور اس کے بغیر بھی کام کرتا ہے جس کا مقصد بغیر کسی تاخیر یا خلل کے کام جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمزم کے پلیٹ فارم پر کام کئی مراحل سے گزرتا ہے۔ ان مراحل کا پلیٹ فارم پر رجسٹریشن سے شروع ہوتا ہے۔ کنٹرول سنٹر سے گزرنا، پروسیسنگ اور نقل و حمل، حجاج کرام کے سپروائزر اور گاڑی کے ڈرائیور کے درمیان ہم آہنگی پیدا اور نقل و حمل کے محفوظ ذریعہ سے پانی کی ترسیل اور دیگر مراحل شامل ہیں۔

واضح رہے الزمزمہ کمپنی اپنے وژن کے ذریعے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بیت اللہ شریف آنے والوں کو ٹیکنالوجی اور مہارت کے جدید ترین ذرائع سے ہم آہنگ کرکے خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Related Posts