کورونا کا خوف، برطانیہ کے قرنطینہ وزیرِ اعظم بورس جانسن کی ویڈیو جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کا خوف، برطانیہ کے قرنطینہ وزیرِ اعظم بورس جانسن کی ویڈیو جاری
کورونا کا خوف، برطانیہ کے قرنطینہ وزیرِ اعظم بورس جانسن کی ویڈیو جاری

لندن: برطانیہ میں کورونا کا خوف شدت اختیار کر گیا، قرنطینہ وزیرِ اعظم بورس جانسن نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے عوام کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ میں عوام کو اپنی خیریت سے مطلع کرنا چاہتا ہوں۔ آج بھی میں قرنطینہ میں ہوں اور ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واقع اپنے آفس سے کام کر رہا ہوں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ میرا زیادہ تر کام کورونا وائرس کی روک تھام پر مشتمل ہے۔ وزیرِ اعظم بورس جانسن نے اپنا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔

ویڈیو پیغام میں وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ میرا پیغام جاری کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میں برطانیہ میں موجود ایسے تمام افراد سے رابطہ کروں جو میری طرح قرنطینہ میں ہیں۔

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ قرنطینہ کا مطلب ہے کہ آپ گھر پر نظر بند ہیں اور میں جانتا ہوں کہ نظر بند کیے جانے کا خیال کتنا پریشان کن ہوتا ہے۔

وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ قرنطینہ میں رہتے ہوئے آپ کو سماجی فاصلے کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔ قرنطینہ کے بنیادی اصول ہاتھ دھونا، منہ پر ماسک لگانا اور سماجی فاصلہ ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ کورونا وائرس پر قابو پا لے گا۔ بورس جانسن نے کہا کہ اگر قرنطینہ میں موجود لوگ کوئی ذہنی دباؤ محسوس کریں تو انٹرنیٹ کا استعمال کرکے اس سے نجات حاصل کرسکیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا میں اضافہ، تعلیمی اداروں کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا، سعید غنی

Related Posts