ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ نیوز لینڈ اس مہینے کے دوران اپنی سرحدیں بتدریج کھولنے کا سلسلہ شروع کر دے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جمعرات کو کیا۔ تاہم مکمل طور پر سرحدیں کھولنے اور پابندیاں ختم کرنے کا عمل اکتوبر سے پہلے مکمل نہیں ہو گا۔
پہلے مرحلے میں نیوزی لینڈ کے ایسے باشندوں کے لیے ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کی جائے گی جو غیر ممالک میں پھنسے ہیں۔ جبکہ آخری مرحلے میں دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی جو اکتوبر میں جا کر مکمل ہو گا۔
مزید پڑھیں: قطر کا افغانستان سے ملکی وغیر ملکی شہریوں کے انخلاء کیلئے طالبان کے ساتھ معاہدہ